امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کہا ہے کہ' ہم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی بحری خطہ میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے چند اصولوں کی پاسداری ضروری ہے'۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'ہم نے ترکوں کو بتادیا ہے کہ ان کی ڈرلنگ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ہم سفارتی اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ قانونی سرگرمی کو یقینی بنایاجاسکے'۔
پومپیو نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک یورپ کو یرغمال نہیں بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قبرص اور ترکی کے درمیان سمندر میں ڈرلنگ کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے۔ انقرہ کی جانب سے ڈرلنگ کے لیے ایک جہاز ایسے علاقے میں بھیجا گیا جس کا نکوسیا نے اطالوی اور فرانسیسی کمپنیز کو اس کا ٹھیکا دے رکھا ہے تب سے اس کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔