اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایئر اٹلی کے تمام ملازمین کی چھٹی - ایئر اٹلی

تقریباً 56 سال پرانی کمپنی ایئر اٹلی نے اپنے ملازمین کو خط لکھ کر کہا کہ 'اب ان کو نوکری سے نکالا جاتا ہے۔

ایئر اٹلی
ایئر اٹلی

By

Published : Feb 15, 2020, 10:14 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:43 AM IST

اٹلی کی بڑی فضائی کمپنیوں میں سے ایک ایئر اٹلی اپنی پروازیں مکمل طور پر بند کرنے سے قبل تمام تقریباً 1500 ملازمین کو نوکری سے نکالے گی۔

اگرچہ میڈیا رپورٹ میں اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ کچھ ملازمین کو میلان مالپینسا ایئر پورٹ اور سارادینیا کے اولبيا ایئر پورٹ کی جانب سے نوکری پر رکھا جا سکتا ہے۔

ایئر اٹلی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان جاری کیا گیا کہ وہ اپنی پروازوں کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل ملازمین کو نوکری سے نکال دے گی۔

واضح رہے کہ ایئر اٹلی کی شروعات سنہ 1963 میں ہوئی تھی اور اس کمپنی نے کئی نشیب و فراز کا سامنا کیا ہے لیکن کمپنی نے خراب حالات کے بعد سنہ 2018 میں پیرنٹ کمپنی میرڈيانا کے ساتھ الحاق کرنے اور دوحہ میں واقع قطر ایئر ویز کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کیے۔

اگرچہ کمپنی نے کہا ہے کہ 'قرض ادا کرنے کے لیے وہ اپنی جائیداد کو فروخت کرے گی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details