یورپی ملک بوسنیا میں رمضان المبارک کے موقع پر بوسنیائی مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اجنا ربک نامی بوسنیائی مسلم خاتون کے ذریعہ بوسنیا میں رمضان کی تیاری اور معمولات زندگی سے متعلق ایک سرسری نگاہ ڈالی جا سکتی ہے۔
رجنا کا کہنا ہے کہ 'رمضان ایک خاص مہینہ ہے کیونکہ اللہ تعالی ہمارے دلوں کو ایک مخصوص خوشی سے بھر دیتا ہے۔ اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران ہم ہمیشہ دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے رہے ہیں، اور رمضان کے دوران ہمارے شہر میں خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد ہوا کرتا تھا۔میں اسے بہت یاد کروں گی'۔
عام دنوں میں ربک رمضان کے آغاز سے ایک روز قبل اپنے کام میں انتہائی مصروت رہتی تھیں۔ لیکن کورونا وائرس کے پھیلاو نے اسے ناممکن بنا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'میک اپ آرٹسٹ ہونے کے ناطے ، مجھے جو سب سے زیادہ کمی محسوس ہو رہی ہے وہ اپنے گراہکوں سے نہ مل پانا ہے۔ رمضان کے دوران اور عید کے موقع پر خوبصورت نظر آنے میں ان کی مدد نہیں کرسکوں گی'۔
اجنا ربک کی شادی کچھ برس قبل ہوئی تھی۔ رمضان کے آغاز سے قبل اپنے پیاروں کو بانٹنے کے لئے ایک خصوصی ڈنر کی تیاری کر رہی ہے۔ وہ روزے کے مہینے میں تہوار کے اجتماعات کا انعقاد اوران میں شرکت کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔ لیکن بوسنیا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا لاک ڈاون ہر طرح ملاقاتوں کو روک رہا ہے۔