امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 191 ممالک میں آٹھ کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19 لاکھ 13 ہزار 419 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2.18 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.68 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے بڑے ملک ہندوستان میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 ہزار 651 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،50،798 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80.13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2.01 لاکھ سے زیادہ مریض اس وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔