فرانس: کورونا کے ریکارڈ 52،518 نئے کیس درج - فرانس میں کورونا
فرانس میں کورونا سے اب تک 14،66،433 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 25،143 افراد داخل ہیں جن میں سے 3،730 آئی سی یو میں ہیں۔
فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کے 52،518 نئے کیس درج ہوئے ہیں جو اب تک یہاں ایک ہی دن میں سامنے آئے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کورونا سے اب تک 14،66،433 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 25،143 افراد داخل ہیں جن میں سے 3،730 آئی سی یو میں ہیں۔ اس سے قبل 25 اکتوبر کو اس مہلک وائرس کے 52،010 معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔
فرانس میں 30 اکتوبر سے ایک ماہ کے لئے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ ایک ماہ کی پابندی سے انفیکشن کے روزانہ کے معاملے پانچ ہزار کے قریب ہوجائیں گے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ احتیاطی پابندیوں کے نتائج کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔