نیشنل کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے یہ جانکاری دی ہے۔
روس: کورونا کے 4774 نئے معاملے سامنے آئے - روس کی خبر
روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4774 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 62773 ہوگئی ہے۔
![روس: کورونا کے 4774 نئے معاملے سامنے آئے 4774 new cases of corona in russia](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6910654-741-6910654-1587644959843.jpg)
روس میں کورونا کے 4774 نئے معاملے سامنے آئے
سینٹر نے بتایا کہ سبھی 4774 نئے متاثرین میں سے ماسکو سٹی سے 1959، ماسکو علاقے سے 688 اور سینٹ پیٹرس برگ سے 191 معاملے سامنے آئے ہیں۔ دارالحکومت ماسکو میں کورونا کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 33940 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن سے 42 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 555 ہوگئی ہے اور اسی مدت میں 471 لوگوں کو صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ملک میں ہسپتال سے چھٹی ہونے والوں کی تعداد 4420 ہوگئی ہے۔