اردو

urdu

ETV Bharat / international

جارجیا میں 40 سے زیادہ یرغمال صحیح سلامت رہا - بندوق بردار نے جگدیدی میں بینک آف جارجیا

بدھ کو ایک بندوق بردار نے جگدیدی میں بینک آف جارجیا کے دفتر میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ملزم نے بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔

Georgia
Georgia

By

Published : Oct 22, 2020, 10:37 AM IST

جارجیا کے جگدیدی شہر میں سلامتی دستوں نے بندی بنائے گئے 40 سے زیادہ یرغمالیوں کو صحیح سلامت رہا کرایا ہے جبکہ سکیورٹی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔

بدھ کو ایک بندوق بردار نے جگدیدی میں بینک آف جارجیا کے دفتر میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ملزم نے بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔

جارجیا میں 40 سے زیادہ یرغمال صحیح سلامت رہا

وزارت نے بیان جاری کر کے کہا کہ ’’وزارت بتانا چاہتی ہے کہ سکیورٹی دستوں نے جائے وقوع پر سرگرمیاں ابھی ختم نہیں کی ہیں اور بچاؤ مہم جاری ہے۔ ایجنسی ایک بار پھر لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جھانسے میں نہ آئیں جو جاری مہم میں رخنہ پیدا کرسکتا ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس وقت 43 یرغمالیوں کو بینک کی عمارت سے باہر نکالا جا چکا ہے اور پولیس نے انہیں محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔ جائے وقوع پر جانچ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details