اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی: کورونا کے 40,902 نئے معاملے - اٹلی: کورونا کے 40,902 نئے معاملے

اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان حکومت نے ریڈ زون کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اٹلی: کورونا کے 40,902 نئے معاملے
اٹلی: کورونا کے 40,902 نئے معاملے

By

Published : Nov 14, 2020, 10:17 AM IST

روم: اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان حکومت نے ریڈ زون کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ جن علاقوں میں کورونا کے انفیکشن کے زیادہ نئے معامے سامنے آرہے ہیں ۔ انہیں ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کے سخت اصول نافذ کئے جائیں گے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی کے کیمپانیا اور ٹسکنی صوبوں میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے انہیں بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل ہورہے اضافے کی وجہ سے ملک کے صحت ڈھانچے پر بوجھ کافی بڑھ گیا ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ بنا ہوا ہے۔اٹلی کے اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

اٹلی میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے ریکارڈ 40,902 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں اس ہفتے کورونا انفیکشن کی کل تعداد دس لاکھ کی تعداد پہلے ہی پار کر چکی ہے۔ اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 44 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اٹلی میں حکومت کے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے مشیر والٹر ریکی آرڈی نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتے کے اندر یہ فیصلہ کرنے کرنا ہوگا کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کےلئے نئے سرے سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے یا نہیں۔

نئی پابندیوں کے پیش نظر صوبوں کولال، سنتری اور پیلے زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لومبارڈی، بولجانو،پیڈمنٹ اور آسٹا ویلی میں انفیکشن زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ان علاقوں میں لوگوں کو صرف کام کرنے کی جگہ یا صحت سے متعلق متعلق وجوہات سے ہی اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ سبھی غیر ضروری سامانوں والی دکانوں کو بند کردیا گیا ہے۔بار اور ریستراں بھی بند کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یوروپ کے کئی ملک کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details