عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر برطانیہ میں اس بیماری سے مزید 22 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44،220 ہوگئی ہے۔
برطانیہ کے محکمہ صحت اورسوشل کیئر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ان اعدادوشمار میں اسپتال، ہوم کیئر اور دیگر دوسری جگہ پر زیر علاج مریض شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک ملک میں 285،416 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور روزانہ تقریبا 516 نئےکیسز سامنے آرہے ہیں۔