کورونا وائرس: ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہلاک
عالمی وبا کورونا وائرس سے ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔
ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہلاک
روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے، جس سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 261 تک پہنچ گئی ہے۔
ماسکو میں کورونا کے 29 ہزار 430 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں 2050 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے مجموعی 52700 کیسز سامنے آئے ہیں اور 450 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3870 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔