جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 262 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 193،761 تک پہنچ گئی ہے۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔
انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 8،961 ہوگئی۔ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے لے کر ابھی تک 178،100 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اس سے ایک روز قبل ہی ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 256 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور اس مہلک بیماری سے تین مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔