اردو

urdu

ETV Bharat / international

لندن: فلائڈ کی حمایت میں جمع ہوئے 23 مظاہرین گرفتار - جارج فلائیڈ کے لیے لندن میں احتجاج

امریکہ کے منی پولس میں 25 مئی کو ایک غیر مسلح سیاہ فام امریکی جارج فلائڈ کی ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں موت ہو گئی تھی۔ جارج کی موت کے بعد جرمنی، کینیڈا، آئر لینڈ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 1, 2020, 9:10 PM IST

لندن پولیس نے پیر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے جارج فلائڈ کے ساتھ مظاہرین کے یکجہتی دکھانے کے لئے جمع ہوئے 23 افراد کو گرفتار کر لیا۔

لندن کے میٹروپولیٹن پولیس سروس نے یہ اطلاع دی۔

پولیس نے ٹوئیٹ کیا، وسطی لندن میں آج مختلف جلسوں سے کل 23 لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔ تمام پولیس کی گرفت میں ہیں۔ اس میں شامل زیادہ تر لوگوں نے اس علاقے کو چھوڑ دیا ہے۔

اس سے پہلے دن میں پولیس نے کہا کہ لوگوں کو مختلف جرائم کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس میں پولیس پر حملہ کرنے کے لئے ایک جارحانہ ہتھیار ساتھ میں رکھنا اور کورونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی شامل تھی۔

امریکہ کے منی پولس میں 25 مئی کو ایک غیر مسلح سیاہ فام امریکی جارج فلائڈ کی ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں موت ہو گئی تھی۔ جارج کی موت کے بعد جرمنی، کینیڈا، آئر لینڈ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details