یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس نے بدھ کو کہا کہ روس کے جاری حملے میں 2,000 شہری ہلاک ہوچکے ہیں، جس میں فوجیوں کو شمار نہیں کیا گیا ہے۔" Russia Ukraine War
منگل کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے جاری کردہ اعداد و شمار سے مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ civilians killed in Russia's invasion
اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں 500 کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں کم از کم 136 شہری ہلاک اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔
روس نے یوکرین پر اپنے حملے کو اس وقت کافی تیز کرتا جارہا ہے جیسے جیسے وہ دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ رہا ہے اور ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں بھی اہم عمارتوں کو تباہ کر رہا ہے۔ بدھ کے روز خارکیف میں سٹی کونسل سمیت کئی رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔