اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی: کیبل کار حادثے میں 14 افراد ہلاک - etv bharat urdu

حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں صرف ایک بچہ زندہ بچا ہے، جس کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

car crash
car crash

By

Published : May 24, 2021, 2:32 PM IST

شمالی اٹلی میں اتوار کے روز ایک کیبل کار کے اونچی پہاڑی سے گر نے اور ڈھلان سے ٹکراتے ہوئے نیچے آنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اٹلی: کیبل کار حادثے میں 14 افراد ہلاک

اس کیبل کار کے ذریعے لوگ پہاڑ کی اونچائی سے دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں صرف ایک بچہ زندہ بچا ہے، جس کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ اسرائیلی شہری ہیں، جن میں چار افراد کا ایک کبنہ بھی شامل ہے، جو اٹلی میں مقیم تھا۔

اسٹریسا کے میئر، جہاں یہ واقعہ پیش آیا نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک کیبل ٹوٹ گئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

میئر مارسیللا سیوریو نے کہا کہ کیبل کار کچھ درختوں سے ٹکرانے سے پہلے دو یا تین بار الٹ گئی۔ مرنے والوں میں سے کچھ کیبن سے باہر گر گئے۔

اٹلی کی حکومت نے اس تباہی کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details