اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاک - اٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرکے 12ہزار428 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو بانوے ہو گئی-

اٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاک
اٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاکاٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاک

By

Published : Apr 1, 2020, 4:50 PM IST

اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بورےلی نے منگل کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 837 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی میں پیر کے مقابلہ میں منگل کے روز کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 12428 ہلاک
کورونا وائرس سے متاثر 28 ہزار192 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 4 ہزار23 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ 45 ہزار 420 افراد کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔بورےلی کے مطابق منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ پانچ ہزارسات سو بانوے ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 15ہزار 729 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔قابل غورہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details