روس کے باشکوٹوستان کے ایک دور دراز گاؤں میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کی جانکاری روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے دی ہے۔
روس کے باشکوٹوستان گاؤں میں آتشزدگی کے شکار افراد کی عمر 57 سے 80 برس کے درمیان تھی۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ آگ کے وقت مجموعی طور پر 15 افراد عمارت میں موجود تھے، ملبے سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ممکنہ مجرمانہ غفلت کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور مقامی حکام نے خطے میں سبھی ریٹائرمنٹ گھروں کی فائر سیفٹی چیکوں کا اعلان کیا ہے۔
مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کی لپٹ بہت تیز ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی وقت لگ گیا اور اسی وجہ سے ریٹائرمنٹ ہوم جل کر راکھ ہوگیا۔