سری لنکن حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے مسلم طبقہ کے رہنمائوں سے مشاورت کرکے برقع پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ ابھی اس معاملے پر صدر میتھری پالا سریسینا کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے-
سری لنکا میں برقعہ پہننے پر پابندی کا مطالبہ - president
سری لنکائی حکومت نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں اپنی سکیورٹی فورسز کی ناکامی پس پشت ڈال کر مسلمانوں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔
برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث متعدد خواتین برقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئیں دریں اثناء حکمران یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے رکن پارلیمان نے بھی ایوان میں برقع پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ برقع پر پابندی ملک کی بین الاقوامی سکیورٹی ضروریات کو بنیاد بنا کر عائد کی جائے گی۔