اردو

urdu

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف پہلی بار اسرائیلی نوجوان سڑکوں پر

By

Published : Aug 13, 2020, 7:36 PM IST

بنیامن نتن یاہو فی الحال بد عنوانی کے الزامات سے گھرے ہیں اور کورونا وائرس کے سبب اسرائیل کی معاشی سرگرمیوں میں کمی سے روزگار کے مواقع ختم ہوئے ہیں۔ ایسے میں نتن یاہو کے لیے مسلسل احتجاج اچھے شگون نہیں کہے جا سکتے ہیں۔

sdf
sdf

اسرائیل میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

ویڈیو

پہلی بار نئی نسل نے بھی سڑکوں پر اتر کر یہ باور کرا دیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کی حکومت کے طور طریق سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔

مظاہرے میں شریک ایک اسرائیلی نوجوان نے بتایا کہ 'مجھے یاد نہیں ہے کہ ایک عرصے تک میں بے روزگار بیٹھا ہوں۔ میرے پاس بچت رقم ہے، جو ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ڈر ہے کہ بہت سے دوسرے گھرانوں کی طرح مجھے بھی اپارٹمنٹ سے باہر پھینک دیا جائے گا'۔

نوجوان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں اور سبھی لوگ تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔ لوگ یہاں اپنا مستقبل نہیں دیکھ رہے اور جہاں نوجوانوں کا مستقبل نہ ہو وہ ملک بہتر نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی نوجوان رفتہ رفتہ مظاہروں کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

بنیامن نتن یاہو فی الحال بد عنوانی کے الزامات سے گھرے ہیں اور کورونا وائرس کے سبب اسرائیل کی معاشی سرگرمیوں میں کمی سے روزگار کے مواقع ختم ہوئے ہیں۔ ایسے میں نتن یاہو کے لیے مسلسل احتجاج اچھے شگون نہیں کہے جا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details