اردو

urdu

ETV Bharat / international

Yousuf Raza Gilani: یوسف رضا گیلانی حزب اختلاف رہنما کے عہدے سے مستعفی - Yousuf Raza Gilani resigns from Opposition Leader

سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی اعلیٰ کمان کو بھی بھیج دیا ہے۔Yousuf Raza Gilani resigns from Opposition Leader

Yousuf Raza Gilani
یوسف رضا گیلانی

By

Published : Jan 31, 2022, 6:12 PM IST

Updated : Jan 31, 2022, 8:15 PM IST

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔Yousuf Raza Gilani resigns from Opposition Leader

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتے اس لیے اپنا استعفیٰ پارٹی اعلیٰ کمان کو بھیج دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پی پی پی کے رہنما نے آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ایک تقریر کے دوران سینیٹ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

گیلانی ان اپوزیشن سینیٹرز میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ جمعہ کے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، جس نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایوان سے اہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل کو منظور کروانے میں آسانی فراہم کی تھی۔

جمعہ کے اجلاس سے اپنی غیر حاضری کے حوالے سے گیلانی نے کہا کہ کچھ لوگ ان پر بالواسطہ حکومت کی مدد کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔ میں اپنے مخالفین کے سخت الفاظ سے حیران نہیں ہوں، لیکن میں اپنے خیر خواہوں کی خاموشی سے حیران ہوں۔

جمعہ کو سینیٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے درمیان اس بل کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی 44 سینیٹرز نے حمایت کی جب کہ 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

حزب اختلاف کی جماعتیں ایس بی پی بل پر سخت تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معاشی خودمختاری سے سمجھوتہ کرتا ہے اور اسٹیٹ بینک کو کلیدی اقتصادی فیصلے آزادانہ طور پر لینے کا مکمل اختیار دیتا ہے۔

Last Updated : Jan 31, 2022, 8:15 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details