یمن میں القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائی پر یمنی باشندوں نے تنقید کی ہے۔ لوگوں نے اس کارروائی کو ملک کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
القاعدہ کے رہنما نے امریکی نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا میں گذشتہ برس ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جہاں ایک سعودی ہوابازی کے ٹرینی نے تین امریکی ملاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
الریمی کو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ القاعدہ سے وابستہ افراد کو طویل عرصے سے امریکی سرزمین پر حملے کی کوششوں کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔