یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے جانے والے کروز میزائل سے پیر کو سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں سعودی عرب کی تیل فیسیلٹی کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
پلانیٹ لیبز کے ذریعہ پیر کے روز جاری کردہ سیٹلائٹ کی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ فیسیلٹی کے ایک ٹینک کو نقصان پہنچا ہے۔
سعودی عرب کی تیل فیسیلٹی جدہ کے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بالکل جنوب مشرق میں واقع ہے۔