اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کا قہر جاری، متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز - johns hopkins university tracker

پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر ہنوز جاری ہے اور اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثرہیں، جبکہ 6 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

worldwide coronavirus
worldwide coronavirus

By

Published : Jul 19, 2020, 2:13 PM IST

عالمی سطح پر کورنا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مذکورہ وبا سے عالمی سطح پر متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 35 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس

دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت آٹھویں نمبر پر ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 41 ہزار 343 جبکہ 6 لاکھ ایک ہزار 455 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سُپر پاور کہلانے والا ملک امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 37 لاکھ 11 ہزار 297 افراد متاثر اور ایک لاکھ 40 ہزار 119 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد گیارہ لاکھ کے قریب

اس کے علاوہ برازیل میں اب تک 20 لاکھ 74 ہزار 860 افراد متاثر اور 78 ہزار 772 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38 ہزار 902 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ 77 ہزار 618 ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس

ملک میں اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 77 ہزار 423 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی سے 26 ہزار 816 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس اس کے علاوہ اس وقت ملک میں 3 لاکھ 73 ہزار 379 فعال کیسز ہیں۔

کووڈ 19 کے معاملوں میں روس چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 215 ہے جبکہ ابھی تک 12 ہزار 228 اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے کے معاملے میں وہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے اور اب تک یہاں 3 لاکھ 50 ہزار 879 افراد متاثر اور 4948 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیرو میں بھی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 500 ہے اور 12 ہزار 998 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں میکسیکو میں 3 لاکھ 38 ہزار 913 افراد کورونا سے متاثر اور 38 ہزار 888 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں چِلی آٹھویں نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 846 افراد متاثر اور 8445 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 632 افراد اس وبا سے متاثر اور 45 ہزار 358 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خلیجی ملک ایران میں کووڈ 19 متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 606 جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 13 ہزار 979 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد اس مہلک وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 5522 ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 255 جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعاد 28 ہزار 420 ہوگئی ہے۔

وہیں سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 416 ہے اور اس کی وجہ سے 2447 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں 2لاکھ 44 ہزار 216 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر اور 35 ہزار 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے 5475 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 943 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 30 ہزار 155 ہوچکی ہے۔

اس طرح جرمنی میں 2 لاکھ 2 ہزار 426 افراد کورونا سے متاژر ہوئے ہیں جبکہ 9 ہزار 91 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں 2 لاکھ 2 ہزار 66 افراد کورونا سے متاثر اور 2581 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔

نیدر لینڈ میں کورونا وائرس سے 6155، بیلجیم میں 9800، کینیڈا میں 8892، سویڈن میں 5619، ایکواڈور میں 5282، مصر میں 4251، انڈونیشیا میں 4016، عراق میں 3691، سوئٹزرلینڈ میں 1969، رومانیہ میں 1920، ارجنٹینا میں 220، بولیویا میں 2106 ہیں، آئرلینڈ میں 1753 اور پرتگال میں 1684 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details