اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا کو مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے: یو این جنرل سیکرٹری - ای ٹی وی بھارت

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس نے ہفتہ کے روز مہاتما گاندھی کو ان کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دنیا کو ان کے امن کے پیغام پر توجہ دینی چاہیے اور اعتماد و رواداری کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔

world should heed mahatama gandhis message of peace usher new era of trust un general secretary
دنیا کو مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کا عام کرنا چاہیے: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری

By

Published : Oct 2, 2021, 3:42 PM IST

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوٹریس نے ہفتہ کے روز مہاتما گاندھی کو ان کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور تنازعات کا دن گزر چکا ہے۔ یہ وقت امن، اعتماد اور رواداری کے نئے دور کا آغاز کرنے کا ہے اور مزید کہا کہ دنیا کو ان کے امن کے پیغام پر توجہ دینی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ عدم تشدد کے اس عالمی دن پر یعنی گاندھی کی سالگرہ پر آئیے ان کے امن کے پیغام کو عام کریں اور سب کے بہتر مستقبل کی تعمیر کا عہد کریں۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر قصبے میں پیدا ہونے والے مہاتما گاندھی جن کا اصل نام موہنداس کرم چند گاندھی تھا۔ انہوں نے عدم تشدد کے راستے کو اختیار کیا اور انتہائی تحمل کے ساتھ نوآبادیاتی برطانوی راج کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش تھے۔ اس کے نتیجے میں بھارت بالآخر 1947 میں اپنی آزادی حاصل کرگیا۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کو باپو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کا 'سوراج' (خود حکمرانی) اور 'اہنسا' (عدم تشدد) پر غیر متزلزل یقین نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی۔

عالمی سطح پر گاندھی کی سالگرہ کو عدم تشدد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بھارت اور دنیا بھر میں متعدد تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details