اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2020, 9:42 AM IST

ETV Bharat / international

'پوری دنیا کو کورونا کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا'

کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے عالمی ادارہ صحت 'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس اڈھانوم گبریوس نے کہا کہ لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنا اور گھروں میں بند ہونا ہی اس مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس کا مکمل خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

'پوری دنیا کو کورونا کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا'
'پوری دنیا کو کورونا کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا'

عالمی ادارہ صحت'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس اڈھانوم گبریوس نے گذشتہ روز کہا ہے کہ کورونا کی وبا پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوری دنیا کو اس وباء کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، تبھی یہ بیماری کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گبریوس نے کہا کہ دنیا بھر میں اجتماعی سماجی سرگرمیوں میں کمی، لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنا اور گھروں میں بند ہونا ہی اس مسئلے کا حل نہیں۔ ہم اس وائرس سے متاثرہ ہر فرد کی نشاندہی کرکے اس مہلک بیماری پر حملہ کرنا ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبائی بیماری کے پھیلاؤ کی تعداد میں تیزی آرہی ہے۔ اب اس وقت کرونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز کی اطلاع دی جارہی ہے لیکن دنیا اس بیماری کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس ہفتے جی 20 رہنماؤں کے ساتھ بات کریں گے ، اور ان سے حفاظتی آلات کی پیداوار بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کو کہا جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مطالبہ کیا کہ طبی عملے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details