اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایک دن میں کورونا کیسزمیں سب سے زیادہ اضافہ: عالمی ادارہ صحت - AMERICA CORONA NEWS

اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی نے بتایا ہے کہ برازیل میں ایک دن میں سب سے زیادہ (54،771) کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد امریکہ میں 36،617 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

WORLD RECORDS HIGHEST SPIKE IN CORONA CASES: WHO
ایک دن میں کورونا کیسزمیں سب سے زیادہ اضافہ: عالمی ادارہ صحت

By

Published : Jun 22, 2020, 2:18 PM IST

دنیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1،83،000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ کیسز ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی نے بتایا ہے کہ برازیل میں ایک دن میں سب سے زیادہ (54،771) کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد امریکہ میں 36،617 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 15،400 ریکارڈ کیسز درج کئے گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اس وبا سے اب تک مجموعی طور پر د نیا بھر میں 87،08،008 کیسز درج ہیں جبکہ اب تک 4،61،715 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دوتہائی سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details