اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا انفکشن روکنے سے متعلق دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت: عالمی ادارہ صحت

دنیا میں جب پاکستان کا نام لیا جاتا ہے، تو لوگوں کی نظروں میں ایک ترقی پذیر اور غریب ملک کا تصور ہوتا ہے، لیکن آج دنیا بھر میں پاکستان کو ایک مثبت کارنامے کے سبب پذیرائی حاصل ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 12, 2020, 4:36 PM IST

دنیا بھر میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے، لیکن کورونا وائرس کو روکنے کے طریقہ کار سے متعلق پاکستان سرخیوں میں ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم نے اپنےا یک بیان کے ذریعہ کورونا سے جنگ میں پاکستانی حکومت کے طریقہ کار کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے بنیادی خاکے کا سہارا لیا اور کورونا متاثرین کو سرویلانس کی مدد سے تلاش کرنے کے بعد ان کا خیال رکھا، جس کے سبب متاثرین کی تعداد میں تیزی سے گراوٹ درج کی گئی۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے سابق خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا نے ادہانوم کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل ہوئی ہے۔

ظفر مرزا نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کو ان 7 ممالک میں شمار کیا، جن سے مستقبل میں کورونا سے جنگ کے لیے پوری دنیا کو سبق لینی چاہیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں محض 5 ہلاکتوں کے ساتھ پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details