اردو

urdu

ETV Bharat / international

کووڈ 19: عالمی صطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی - اشیائے خوردونوش

یو این فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائیزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 4.3 فیصد کی کمی آئی ہے۔

foodfood
food

By

Published : Apr 3, 2020, 1:01 PM IST

عالمی صطح پر مارچ ماہ میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر اشیائے خوردونوش کی مانگ میں کمی ہونے کے سبب ہر سب انڈٰکس میں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

مجموعی طور پر انڈٰیکس میں 4.3 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے، اگر ہم گذشتہ برس کے بارے میں بات کریں تو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے باوجود انڈٰکس میں 2.7 کی بڑہوتری درج کی گئی تھی۔

اشیائے خوردونوش میں سبزی کے تیل اور چینی کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔

سبزیوں کا تیل فروری کے مقابلے 12 فیصد نیچے گرا ہے، یو این فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائی زیشن کے مطابق تیل کی مانگ میں کمی کی وجہ سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

وہیں اگر چینی کی بات کریں تو دنیا بھر میں چینی کی قیمت میں 19.1 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کی وجہ سے رستراں اور ہوٹل بند ہیں اوریہی وجہ ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے کیونکہ خریدنے والے بہت کم ہیں۔

جہاں تک اناج کی بات ہے، عالمی صطح پر اناج کی قیمتوں میں بھی 1.9 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیری کی قیمتوں میں 3 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ وہیں میٹ کی قیمتوں میں 0.6 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ماہانہ (ایف اے او) فوڈ پرائس انڈیکس ایک بیس لائن سال کے مقابلہ میں 73 مختلف اشیا کی قیمتوں کو پورا کرنے والی 23 اشیائے خوردونوش کی اقسام کی عالمی قیمتوں پر مبنی ہے اور اب اگلا انڈیکس 7 مئی 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details