عالمی بینک World Bank کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان Afghanistan کے لیے 280 ملین ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کر دی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں انسانی بحران Humanitarian crisis in Afghanistan سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے یہ رقم دو امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) کو منجمد فنڈز سے 280 ملین ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی تاہم اس کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کے جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔
عالمی بینک کے بورڈ ممبران کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا تھا جس میں 1.5 ارب ڈالر کے ٹرسٹ فنڈ میں سے 500ملین ڈالر انسانی امدادی اداروں کو منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔ افغانستان کی 39 ملین عوام کو معاشی بدحالی، سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے۔