اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب اموات - world corona news

دنیا بھر میں عالمی وباکورونا وائرس 'کووڈ19' کاقہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہوچکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب اموات
دنیا بھر میں کورونا سے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب اموات

By

Published : Jul 4, 2020, 1:23 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اوراپنے اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب اموات

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 101 افراد کی موت چکی ہے، جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے 15 لاکھ 22 ہزار 999 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 35 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ جاری،یواین آئی،اظ

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 276 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 29 ہزار 843 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 251 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 833 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 184 رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب اموات

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 429 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 802 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں ہوا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 545 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو چکی ہے، جبکہ اس جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی کل تعداد 4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details