اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی پہل - سلامتی کونسل مستقل رکنیت

بھارت نے برازیل ،جرمنی اور جاپان کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاح کرنے اور اس میں مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے لیے حمایت

By

Published : Sep 27, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:29 AM IST

چاروں ملکوں نے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بھارت، برازیل، جرمنی اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی جمعرات کویہاں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں چاروں ملکوں کے مابین اس سلسلہ میں اتفاق ہوا۔ چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان جاری کرکے کہا،’’ چاروں ملکوں نے بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے اہم ذمہ داری لینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاح کرنے اور اس میں رکنیت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔‘‘
مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے،’’ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ موزوں، موثر اورنمائندہ بنانے کے لیے ترقی پزیر ملکوں اور اقوام متحدہ کے اہم ملکوں کے بہتررول کی تشریح کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details