اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مستحکم کریں گے: راج ناتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرے گا-

اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مستحکم کریں گے: راج ناتھ
اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مستحکم کریں گے: راج ناتھ

By

Published : Jul 9, 2021, 10:24 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے یہ بات جمعہ کو اسرائیل کے نومنتخب نائب وزیراعظم اور وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہی۔ انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: راج ناتھ سنگھ، کلیان سنگھ کی عیادت کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے

بعدازاں ایک ٹویٹ میں راج ناتھ سنگھ نے بتایاکہ "وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کووڈ وبائی امراض کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے ہندوستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ‘‘

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details