عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 8 ویکسین کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں، جبکہ دیگر 110 ویکسین ابھی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔
ہانگ کانگ کے انگریزی اخبار 'ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی حکومتیں اس متعدی بیماری کو روکنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ امریکہ، چین اور جرمنی کی فارماسوٹیکل کمپنیز اور صحت کے مراکز وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی سمت سے سب سے آگے ہیں۔