اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا کی نئی شکل کے زیادہ خطرناک ہونے کے ثبوت نہیں: ڈبلیو ایچ او - undefined

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے نمودار ہونے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

WHO in 'close contact' with UK over new virus variant
کورونا کی نئی شکل کے زیادہ خطرناک ہونے کے ثبوت نہیں: ڈبلیو ایچ او

By

Published : Dec 23, 2020, 5:41 AM IST

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کی نئی شکل پہلے سے زیادہ خطرناک یا زیادہ مہلک ہونے کے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ادارہ نے لوگوں کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

جنیوا میں واقع ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر میں معمول کی بریفنگ کے دوران عہدیداروں نے بتایا کہ کورونا کی اقسام سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جبکہ برطانیہ سے اس سے متعلق رپورٹس بھی موصول ہو رہی ہیں جس میں کورونا کی نئی قسم زیادہ تیزی سے ایک دوسرے میں منتقل ہونے سے متعلق بتایا گیا۔

ادارہ کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گیبراس نے بتایا کہ سائنس دانوں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کس طرح سے جینیاتی تبدیلیاں کورونا وائرس کے طریقہ کار کو متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ وائرس وقت کے ساتھ شکلیں بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کو پھیلاؤں سے جلدازجلد روکنا ہی سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور وائرس کو جتنا پھیلنے دیا جائے گا اتناہی اسے تبدیل ہونے کا موقع ملے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details