عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ پر جنیوا میں جمعہ کو دوپہر 1 بجے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ New Covid Variant میں بڑی تعداد میں میوٹیشنز ہوئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈمائر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او حال ہی میں سامنے آنے والے کووڈ کے نئے ویریئنٹ (B.1.1.1.529) پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اب تک اس سے متعلق 100 سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ویریئنٹ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس پر مزید تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی شناخت پہلی بار اس ہفتے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی اور وہ بوٹسوانا سمیت کئی پڑوسی ممالک میں پھیل چکی ہے۔ وہاں پتہ چلا ہے کہ وائرس کی یہ شکل ان لوگوں میں پائی گئی ہے جنہیں مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: