برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے ریمارکس کے دوران کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کسی کے خیالات اور آراء کی پرواہ کیے بغیر تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین سنہ 2015 کے معاہدے کی جگہ ایک نئے معاہدے پر بات چیت کی جائے۔
ان کی اس تجویز کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حمایت کی گئی ہے۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن ایران کے جوہری پروگرام پر سنہ 2015 میں طے پائے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔
تاہم حکومتی ترجمان اور وزیراعظم جانسن کے 'اسکائی نیوز' کو دیئے گئے انٹرویو میں سامنے آنے والے موقف کے میں تضاد موجود ہے۔ اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نئے جوہری معاہدے کے حامی ہیں۔
برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم جانسن ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے جامع ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران اس وقت معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کررہا ہے۔ ہمیں ایران کو جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری پر واپس لانے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا کرنے کا کوئی راستہ ہے تو ہم ممکنہ حل پر گفتگو کرنے کے لیے تیار ہیں۔