میانمار میں اتوار کے روز کثیر الجماعتی عام انتخابات کا آغاز ہو گیا۔ ملک بھر میں 37 ملین اہل ووٹرز اپنی رائے شماری کا استعمال کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں کل 42،047 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جو کووڈ مرض کے احتیاطی اصولوں کے مطابق چل رہے ہیں۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہو گئی۔
یونین الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پارلیمنٹ کی ایک ہزار 117 نشستوں کے لئے 87 سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں اور 260 آزاد اُمیدواروں سمیت تقریبا 5،639 اُمیدوار میدان میں ہیں۔
ان میں سے 1،565 اُمیدوار ایوان نمائندگان (ایوان زیریں)، 779 اُمیدوار ہاؤس آف نیشنلٹی (بالائی ہاؤس) کے لئے، 3،112 علاقائی یا ریاستی پارلیمنٹ کے لئے اور 183 نسلی اقلیتی نشستوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔
انتخابات میں حکمران نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی نے 1،106 اُمیدوار کھڑے کیے، جبکہ یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈیوپلمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) نے پارلیمنٹ کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لئے 1،089 اُمیدوار کھڑے کیے ہیں۔
صدر یو ون مائنٹ اور ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی ایوان نمائندگان (لوئر ہاؤس) کے لئے نشستوں پر مقابلہ کررہے ہیں اور نائب صدر ہنری وان تھیو ایوان صدر (ایوان بالا) کی ایک نشست کے لئے چن ریاست کے انتخابی حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔