فلسطین کے ویسٹ بینک علاقے میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر لوگ تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس کے قہر کے باوجود بھی احتیاط کے ساتھ دوکانیں کھلی ہوئی ہیں اور لوگ خریداری کر رہے ہیں۔
فلسطین کے وزیر اعظم محمد شتاحی نے رمضان المبارک کے لئے ویسٹ بینک میں گھروں میں رہنے والے قواعد کی سختی میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں 50 فیصد کام کرنا شروع کرسکتی ہیں۔ ساتھ ہی حفاظت کی شرائط پوری کرنے کی صورت میں فارماسیوٹیکل اور فوڈ فیکٹریز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔چھوٹے کاروبار ایسے علاقوں میں دوبارہ کھول سکتے ہیں جن میں کوئی بیماری نہیں ہے۔
گذشتہ 5 مارچ سے ہی ویسٹ بینک مین لاک ڈاون ہے۔ ضروری خدمات کے سوا ہر طرح کی چیزوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہر کے اندر ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ پر سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
فلسطین کے ویسٹ بینک میں کورونا وائرس کے 314 کیسز درج کیے گئے ہیں، جن میں2 اموات شامل ہیں۔ ان متاثرین میں سے زیادہ تر ایسے افراد ہیں جو اسرائیل کے اندر کام کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے اندر کام کرنے والے مقامات اور ان کے گھروں کے درمیان کارکنان کی روزانہ نقل و حرکت ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے عائد کیے جائیں گے۔