طالبان کی جانب سے جاری ویڈیو میں عسکریت پسندوں کو ہوائی اڈے میں گھومتے پھرتے اور ہیلی کاپٹروں و طیاروں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ طالبان نے گذشتہ جمعرات کو افغانستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر ہرات پر قبضہ کرلیا تھا۔
قبل ازیں طالبان جنگجو ہرات کی بڑی تاریخی مسجد کے پاس سے گزرے جو 500 سال قبل مسیح کی یادگار ہے اور تمام سرکاری عمارتوں پر قبضہ جمالیا۔ محض دو ہفتوں کے اندر طالبان نے افغانستان کے دوتہائی سے زیادہ علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان حکومت کی افواج کو تقریباً دو دہائیوں سے مغربی ممالک کی جانب سے تربیت دے رہی تھیں تاہم افواج، طالبان کا مقابلہ کرنے کے قابل نظر نہیں آرہی ہے۔