پاکستان کے سینئر صحافی فخرالدین سعید کی جمعرات کی صبح کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔
پیشاور حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ترجمان توحید ذو الفقار نے بتایا کہ مسٹر سعید کورونا وائرس سے متاثرہونے پر گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے اور حالت خراب ہونے پر پانچ دن پہلے انہیں یہاں لایا گیاتھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ صحافی کا کورونا سے ٹھیک ہوئے ایک مریض کے پلازما سے علاج کیا جارہاتھا جس سے ان کی صحت میں بہتری ہوئی تھی۔