چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ذریعے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرل سنبھالنے کے بعد دارالحکومت میں چھوٹے کاروبار منگل کو دوبارہ کھلنے شروع ہوگئے۔ سی سی ٹی وی نے کابل کے ایک بازار کا دورہ کیا جہاں کی زیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔
کچھ دکان مالکان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ طالبان کے قبضے کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی خونریزی سے پریشان تھے لیکن اب سکون محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ صورتحال مستحکم ہوگئی ہے۔
مقامی دکاندار حامد کا کہنا ہے کہ "فی الحال، ہمیں حفاظتی مسائل کا سامنا نہیں ہے کیونکہ کاروبار آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہورہا ہے اور صورتحال مستحکم ہورہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ طالبان لوگوں کو امن اور استحکام فراہم کرنے کے لیے مزید کام کریں گے۔"