اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق سے 3 ہزار امریکی فوجیوں کا انخلاء - us withdrwaing troops from iraq

عراق میں امریکی فوجیوں کو کم کرنے کی صورت میں، امریکہ اس بات سے مطمئین ہے کہ امریکی فوج کے ذریعہ تربیت یافتہ عراقی فوج داعش کا مقابلہ کرنے کی اہل ہے۔

sdf
sfd

By

Published : Sep 10, 2020, 9:55 PM IST

مشرق وسطی کے اعلی امریکی کمانڈر نے بتایا کہ امریکہ عراق میں اپنی فوج کی موجودگی کو 5،200 سے گھٹا کر 3،000 کر رہا ہے۔ اس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو لامتناہی جنگوں سے نکالنے کے لئے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویڈیو

عراق کے دورے کے دوران امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر میرین جنرل فرینک میکینزی نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کو کم کرنے کی صورت میں، امریکہ اس بات سے مطمئین ہے کہ امریکی فوج کے ذریعہ تربیت یافتہ عراقی فوج داعش کا مقابلہ کرنے کی اہل ہے، جو (داعش) سنہ 2014 میں شام سے عراق میں داخل ہوئی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان سے اضافی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں بھی توقع کی جاسکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے 4 برس قبل کیے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کر دی ہے، کیوں کہ وہ دوسری مدت کے لیے صدرارتی انتخابات کے مرحلے میں ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2001 سے امریکی فوج افغانستان میں ہے، اور سنہ 2003 سے عراق میں تھی، لیکن سنہ 2011 میں عراق سے واپس لوٹ گئی تھی، تاہم سنہ 2014 میں داعش کا ہنگامہ کھڑا ہونے کے بعد امریکی فوج دوبارہ عراق میں داخل ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details