اسلحہ کنٹرول کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر ایس بلنگسلی نے کہا ہے کہ اگر چین کو یہ لگتا ہے کہ بیلسٹک میزائلیں داغنے سے امریکہ ڈر جائے گا تو وہ پوری طرح غلط ہے۔
چین کے بیلسٹک میزائلز سے امریکہ نہیں ڈرے گا: امریکی سفیر - چین
امریکہ اور چین کے مابین اب تک تجارتی سطح پر سرد جنگ جاری ہے۔ اس دوران مزید کشیدگی پیدا ہوتی جا رہی ہے اور بات ایک دوسرے پر حملے کی سامنے آنے لگی ہے۔
sdf
بلنگسلی نے ٹویٹر پر کہا اگر چین کو لگتا ہے کہ بیلسٹک میزائلیں داغنا کسی طرح امریکہ اور ہمارے ساتھیوں کو خوفزدہ کرے گا،تو وہ بڑی غلطی کر رہا ہے۔
انہوں نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں ایک خبر کی تصویر بھی منسلک کی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین میں دو میزائلیں داغی ہیں۔