امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی دوطرفہ ملاقات کے دوران خود دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دہشت گرد گروپ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد سے ضروری کارروائی کرنے کو کہا ہے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور بھارت کی سلامتی کو متاثر نہ کرسکیں۔
خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے جمعرات کو وزیراعظم مودی اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلی شخصی ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ"گفتگو کے دوران جب دہشت گردی کا مسئلہ سامنے آیا تو نائب صدر ہیرس نے خود اس حوالے سے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کئی دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور بھارت کی سلامتی پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔