چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے، تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیارات ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13ہزار ہے جن میں سے پانچ ہزار سیکورٹی سے متعلق آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ باقی اہلکار افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت، مشورے اور مدد کے لئے ناٹو مشن کا حصہ ہیں۔