چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان نے بدھ کو یہ جانکاری دی کہ امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ چین کے فضائی حدود کے نوفلائی زون میں اس وقت داخل ہوگیا جب چینی فوجی مشق کررہے تھے۔
یہ دریافت کئے جانے پر کہ کیا یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا تھاتو انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے یہ چینی فضائی حدود اور اس کے حکمرانی والے علاقے کے اندر ہوا ہے۔