امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے بدھ کے روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال، بشمول افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی تعاون کے امور، افغان امن بحالی میں تازہ ترین پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔