اردو

urdu

ETV Bharat / international

'اوسامہ بن لادن کے بیٹے پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام'

امریکہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کےسابق سربراہ اوسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو 10 لاکھ امریکی ڈولر انعام میں دیا جائے گا ۔

حمزہ بن لاد ن

By

Published : Mar 1, 2019, 6:57 AM IST

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے کوشاں ہیں اور امریکہ پر حملہ کرنے کے لیے وہ منصوبے بنا رہے ہیں۔

امریکی حکام نے حمزہ بن لاد ن کو ' جہاد کا ولی عہد' سے خطاب کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کی اطلاع دینے والوں کے لیےانعام کا اعلان کیا ہے۔

حمزہ بن لادن کے پاکستان، افغانستان اور شام وغیرہ میں رہنے کی خبریں آتی رہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں نظر بند کر نے کی خبروں نے بھی گردش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details