اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ نے صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے چین سے مانگی مدد - John Bolton's new book news

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ ​​معاون جان بولٹن کی کتاب میں کیے گئے سنسنی خیز دعوے نے امریکہ میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے چین سے مانگی مدد
ٹرمپ نے صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے چین سے مانگی مدد

By

Published : Jun 18, 2020, 10:44 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکہ میں ہونے والے 2020 کے صدارتی انتخابات کو جیتنے کے لیے چین کے صدر شیجنپنگ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر اور امریکی صدر کے سابق معاون جان بولٹن نے اپنی کتاب میں یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔

بدھ کے روز شائع ہونے والی کتاب کے اقتباسات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ جون میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران شی جنپنگ سے ملاقات کی تھی، اس دوران کہ ٹرمپ نے شی کے سامنے امریکی صدارتی انتخابات پر حیرت انگیز بات چیت کرنا شروع کردی تھی، انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ چین کی معاشی صلاحیت ایسی ہے کہ وہ امریکہ میں جاری انتخابی مہم پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جان بولٹن نے لکھا ہے کہ اس دوران ٹرمپ نے شی جنپنگ سے انہیں فتح دلانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ، دی نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کے شائع کردہ اقتباسات میں بولٹن لکھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں امریکہ کے کسانوں کی اہمیت پر زور دیا اور کس طرح سویابین اور گندم کی چین کی خریداری میں اضافہ امریکہ میں انتخابی نتائج کو متاثر کرسکتا ہے ان موضوع پر تبادلہ خیال ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details