اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی سفارت کار مسلم ممالک کے دورے پر - میری رایس

متعدد مسلم ممالک کے دوروے کے دوران امریکی سفارتکار میری رایس متحدہ عرب امارات میں افسران سے ملاقات کرکے تعلیم اور مکمل پروگراموں سمیت تعلیمی تبادلے کا پروگرام پر دو طرفہ تعاون پر مذاکرہ کریں گی۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 17, 2020, 2:55 PM IST

امریکہ کی ایک سینیئر سفارتکار خاتون کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لیے ان دنوں خلیجی، ایشیاء وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے مسلم ممالک کے دورے پر ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق تعلیمی اور تہذیبی امور کی اسسٹنٹ سکریٹری میری رایس آئندہ 28 نومبر تک ابوظہی اور دبئی، متحدہ عرب امارات، رباط اور ٹینگیئر، مراکش، نور سلطان، الماٹی اور قزاقستان کے دورے پر رہیں گی۔

میری رایس متحدہ عرب امارات میں افسران سے ملاقات کرکے تعلیم اور مکمل پروگراموں سمیت تعلیمی تبادلے کا پروگرام پر دو طرفہ تعاون پر مذاکرہ کریں گی۔

علاوہ ازیں وہ ایکسپو 2020 دبئی کے لیے یو ایس اے کے سینیئر افسران کے ساتھ یو ایس اے پویلین کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہیں مراکش میں وہ تعلیم و تہذیب پر دو طرفہ تعاون پر مذاکرہ کرنے کے لیے مراکش حکومت کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details