طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے سیکٹر میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے۔ کچھ میں جلد کام شروع کردیں گی۔
اپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی۔ امارت اسلامیہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ خواتین کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔
صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی۔ امارت اسلامیہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا ہے۔
یو این آئی